پارا چنار میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی
پارا چنار میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پارا چنار کی طوری
بازار میں دھماکے سے 20 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد
کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں
نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد بازار میں
لگی ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا۔ ڈان نیوز کے مطابق ڈی ایس پی نجیب علی نے بتایا
ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔
پاراچنار خبیرپختونخوا کی کرم ایجنسی کا دارالحکومت ہے ، 50
ہزار سے زائد آبادی کے اس شہر کی سرحد افغانسان کے تین صوبوں سے منسلک ہے۔ پارا
چنار کو حساس قبائلی علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے
شہر میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکیاں موجود ہیں۔ گزشتہ برسوں کے
دوران پاراچنار میں بم دھماکوں اور
دہشتگردی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
یاد
رہے کہ23 جون 2017 کو پاراچنار کے گنجان آباد علاقے میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں70 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے
تھے۔ واقعہ میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس سے چند ماہ قبل امرام
بارگاہ کے قریب کار میں بم دھماکا ہوا تھا، جس میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے
تھے۔
جنوری
سنہ 2017 میں بھی پاراچنار کی سبزی مارکیٹ میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے
میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


No comments