طیارہ کے لینڈنگ گیئرخراب ہونے کی بات درست نہیں، ایئرمارشل ارشد ملک
طیارہ
کے لینڈنگ گیئرخراب ہونے کی بات درست نہیں،
ایئرمارشل ارشد ملک
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ حادثے
کا شکار ہونے والا طیارہ ٹیکنیکل طور پر مکمل فٹ تھا۔پی آئی اے ٹریننگ سینٹر آڈیٹوریم
میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ طیارے کی حال ہی میں انسپکشن
ہوئی تھی جس کے بعد 2014 میں لیز پر حاصل کرکے فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔
ان
کا مزیدکہنا تھا کہ طیارے کی تمام ترچیکنگ وقت پر ہوئی تھی جبکہ انجن اور آلات کی انسپکشن
رواں سال مارچ میں کی گئی تھی ۔ارشد ملک نے کہا کہ جہاز کے لینڈنگ گیئرسمیت کسی بھی
پرزے میں کوئی خرابی نہیں تھی۔
ارشد
ملک نے واضع کیا کہ واقع کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور انکوائری کے لئے انٹرنیشنل ماہرین
کو بلایا جائے گا، پاکستان میں حادثے کی تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کرے گا۔


No comments