ہم طیارے میں سوار نہیں تھے، دانش تیمور اور عائزہ خان کی وضاحت
ہم طیارے میں سوار نہیں تھے، دانش تیمور اور عائزہ خان کی وضاحت
پاکستان
کی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ معروف جوڑے دانش تیمور اور انکی اہلیہ عائزہ خان نے سوشل
میڈیا پر یہ وضاحت کی ہے کہ وہ دونوں کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں
میں شامل نہیں۔ دانش
تیمور اور عائزہ خان نے انسٹاگرام کے ذریعے ان سے متعلق چل رہی خبروں کو جھوٹا قرار
دیا اور ساتھ ہی حادثے میں شامل افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔
یاد
رہے کہ 22مئی بروز جمعہ کی دوپہر لاہور سے کراچی جانے والا مسافر طیارہ ایئربس 320
لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہو گیا تھا، طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 91 مسافر سوار
تھے


No comments