تازہ ترین

جمال خاشقجی کے بيٹوں نے باپ کے قاتلوں کو معاف کر ديا

جمال خاشقجی کے بیٹوں نے باپ کے قاتلوں کو معاف کردیا



سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بيٹوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے۔جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ رمضان کی اس اہم رات وہ اپنے والد کے قاتلوں کے لئے معافی کا اعلان کرتے ہيں۔


واضع رہے کہ جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 ميں استنبول ميں سعودی سفارت خانے ميں قتل کر ديا گيا تھا۔جس کے بعد 5 مجرمان کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔

No comments