قومی ایئر لائن کا مسافر طيارہ لینڈنگ سےکچھ منٹ قبل گر کر تباہ
قومی ایئر لائن کا مسافر طيارہ لینڈنگ سےکچھ منٹ قبل گر کر تباہ
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے کچھ ہی منٹ قبل گر کر تباہ ہو گئی ہے۔پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 103 لاہور سے کراچی کے سفر پر گامزن
تھی اور کراچی ائیر پورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند ہی منٹ سے قبل کریش ہو گئی۔ طیارہکراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی ، ملیر کے علاقے میں گرا۔
سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں 91 کے قریب مسافراور 8 عملے کے اہلکار سوار تھے جبکہ طیارہ اے 320 ایئر بس تھی۔جس مقام پر
طیارہ گرا وہاں متعدد مکانات بھی تھے۔ حادثے کی جگہ پر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے
علاوہ ریسکیو اہلکار وں کی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ابھی تک جانی نقصان بارے کو ئی
حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔


No comments