تازہ ترین

کراچی طیارہ حادثہ۔۔۔ 66لاشوں کی شناخت مکمل

کراچی طیارہ حادثہ۔۔۔ 66لاشوں کی شناخت مکمل




جمعہ کی دوپہر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارےپی کے 8303 کو پیش آنے والے حادثے کے بعد لاشیں نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیاہے۔

حادثے میں 97 ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد اب تک 66 میتوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ طیارے میں موجود 2 افراد اس حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں، جن کی شناخت محمد زبیر اور ظفر مسعود کے ناموں سے ہوئی ہے اور اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

سندھ حکومت کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کے مطابق طیارے کے مسافروں میں 68 مرد، 26 عورتیں اور 3 بچے شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے کراچی یونیورسٹی لیب بھجوا دئیے گئے ہیں اور ڈی این اے اجزا کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے۔

اب تک شناخت ہونے والی میتوں میں سے ایک طیارے کے پائلٹ سجاد گل کی میت بھی ہے۔

اس کے علاوہ فوج میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے لیفٹیننٹ بالاچ خان کی میت کی بھی شناخت ہوئی تھی۔ان کے علاوہ میجر شہریار کی اہلیہ ماہم اور بیٹی الیسا شہریار کی میت کی شناخت بھی کی جا چکی ہے۔

No comments