تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر ہوا بازی
تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر ہوا بازی
وزیرہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی مکمل انکوائری ہوگی، کوشش کریں گے
کہ تین ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئے۔
غلام سرور نے کہا کہ ریسنٹ پاسٹ میں تین حادثے ہو چکے ہیں، گلگت میں جہاز گرنے کا واقع ،
اس سے پہلے چترال کا حادثہ اور ابھی تک چترال والے حادثے کی رپورٹ نہیں آ سکی ہے جو
کہ اداروں اور حکومت وقت کی نا اہلی ہے۔
انہوں
نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں متاثر ہونے والے گھروں اور گاڑیوں یعنی شہریوں کا مالی
نقصان حکومت پورا کرے گی اور متاثرین کو امدادی رقم فوری ادا کروانےکی بھرپورکوشش کی
جائے گی۔ جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر جاں بحق افراد کے لواحقین کو دی جانے والی امدادی
رقم5لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپےکردی گئی ہے۔
یاد
رہے گذشتہ روز 22مئی کودوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اےکا طیارہ ایئربس اے 320 ہوائی اڈے کے قریب واقع جناح گارڈن نامی آبادی پرگر کر تباہ
ہو گیاتھا۔


No comments