تازہ ترین

پاک، افغان بارڈرتجارت کی غرض سے کھول دیئے گئے


پاک، افغان بارڈرتجارت کی غرض سے کھول دیئے گئے



دو طرفہ تجارت کی غرض سے پاکستان اورافغانستان کے درمیان طورخم اور چمن  بارڈر کھول دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ہفتے کا دن ایس او پی کے تحت پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کے لیے مختص ہوگا جبکہ باقی 6 دن پاک افغان بارڈر سے ٹرک کورونا کے لیے مقرر کردہ ضابطہ کار کے تحت گزر سکیں گے۔

دوسری جانب بیوپاریوں نے طورخم سرحد کے دونوں اطراف کھڑے مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت کو تیز رفتار بنانے کے لیے ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے ترسیل کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ جوکہ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے حکومتی اقدامات کے باعث مزید متاثر ہو رہی ہے۔

No comments