تازہ ترین

چینی شہر ووہان میں پاکستانی طلبہ کو رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹ ملے گا

چینی شہر ووہان میں پاکستانی طلبہ کو رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹ ملے گا

 
چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں موجود طلبہ کی واپسی کے لیے 18 مئی کو پی آئی اے کی جانب سےخصوصی پرواز چلائی جا رہی ہے، جس کے لئے حکومت نے رعایتی ٹکٹ مقرر کی ہے۔پاکستانی طلبہ سے اس ٹکٹ کی قیمت 50 ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

اس بات کی تصدیق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت زلفی بخاری نے بذریعہ ٹوئٹ کی ہے۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سب سے پہلے سامنے آیا تھا جس کے بعد چین نے پورے شہر کو سیل کردیا تھا اور وہاں سیکڑوں پاکستانی بھی پھنس گئے تھے۔

No comments