تازہ ترین

نیچرلوورہسپانوی سیاح داریا کوبھی پاکستان بہت پسندآیا


نیچرلوورہسپانوی سیاح داریا کوبھی پاکستان بہت پسندآیا


Daria Sanetra (Spanish Tourist)


پاکستان کے دورے پر آئی سپینش سیاح داریا سنیٹرا جن کے مطابق وہ پوری دنیا میں خالص خوراک، پھلوں اورسبزیوں کی تلاش میں گھومتی ہیں،اس حوالے سے انہیں پاکستان بھی بہت پسندآیا ہے۔

داریا سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو بھی اپلوڈ کرتی ہیں۔ دورہ پاکستان سے متعلق ویڈیو پیغام میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں عالمی وباء سے قبل 13مارچ 2020 کو وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ پاکستان گئی تھیں جہاں پر وہ لوگ لاک ڈاؤن میں بھی پھنس گئے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراترنے کے بعد داریا گلگت بلتستان گئیں، ان کا کہنا ہے کہ گلگت کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مختلف زبانوں کے الفاظ مل کر بھی اس خطے کی تعریف نہیں کرسکتے۔ گلگت کی قدرتی خوبصورتی اورسادگی نے ان پرجیسے جادو کردیا ہو۔ ہم جہاں بھی گئےایک مسکراہٹ کے ساتھ پرپرتپاک استقبال ہوا۔

داریا کو پاکستان کا کھانا اورخلوص بہت پسند آیا، ان کا کہنا تھا کہ گھرسے دورہوںمگرگلگت کواپنا گھر پایا ہے۔ انہوں نے اس بات پرافسوس بھی کیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے وہ ہنزہ وادی نہیں دیکھ سکیں اورواپس اسلام آباد آ گئیں۔

اپنی ویڈیو کے اختتام پرانہوں نے کہا کہ اگران سے کوئی یہ سوال پوچھے کہ کیا پاکستان ایک خالص سر زمیں ہے تو جواب میں ان کی بہت بڑی ہاں ہوگی۔

No comments