تازہ ترین

کورونا وباء۔۔۔ شادی میں مسلسل تاخیرکے باعث دل برداشتہ بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی


کورونا وباء۔۔۔ شادی میں مسلسل تاخیرکے باعث دل برداشتہ بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی




بھارت میں ان دنوں جاری ملک گیرلاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارتی ریاست تلنگانا میں 22 سالہ پنڈورگنیش اور20 سال کی سوام سیٹھبائی نے شادی میں مسلسل تاخیرسے دل برداشتہ ہوکرخودکشی کرلی ہے۔

گلف نیوزکی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں انکی رہائش سے کچھ فاصلے پرواقع کھیتوں سے ملی ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں نے شادی کی تاریخ موخرکردی تھی جس پرجوڑا بہت افسردہ تھا، تاہم مقامی پولیس مزیدتفصیل بتانے سے قاصرتھی۔

ایسا ہی منفردواقعہ بھارت کی ریاست بہارمیں بھی سامنے آیا تھا، جہاں پرضلع پٹنا کےچھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے میں پھنس جانے پردوسری شادی کرلی۔

بھارتی اخباردکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق پلی گنج کے رہائشی دھیرج کمارکی بیوی 22 مارچ کولاک ڈاؤن نافذہونے سے قبل اسی شہرکے دوسرے علاقے دلہن بازارمیں اپنے میکے چلی گئی توحکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیاتھا۔

No comments