تازہ ترین

زرعی ریلیف پیکج منظور


زرعی ریلیف پیکج منظور


Photo by Naseem Buras


وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں زرعی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر جو پیکج تیار کیا ہے، اس میں کسانوں کوکھادوں کی خریداری پر37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

زرعی پیکج کے تحت زرعی قرضوں پر مارک اپ میں کمی کےلئے 8.8 ارب روپے اورکاٹن سیڈز وسفید مکھی کے خاتمے کیلئے کیڑے مارادویات پر سبسڈی کے ضمن میں بالترتیب 6 ارب اور 2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس پیکج میں ایک سال کی مدت کیلئے مقامی طورپرتیارکردہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی مد میں 2.5 ارب روپے کا زرتلافی شامل ہے۔

No comments