تازہ ترین

کورونا وائرس سے متاثرہ جاپان کا سومو پہلوان جاں بحق


کورونا وائرس سے متاثرہ جاپان کا سومو پہلوان جاں بحق



جاپان کے ایک معروف سومو پہلوان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان میں سومو ریسلر کافی شہرت رکھتے ہیں اور یہ کھیل جاپان کے روایتی کھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی کی رپورٹ کے مطابق جاپان سومو ایسوسی ایشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ معروف ریسلر 28 سالہ کیوٹاکا سیوٹیکے المعروف شابوشی کورونا کے باعث جانبر نہیں ہو سکے ۔ یہ جاپان میں اس وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والی پہلی سپورٹس شخصیت ہیں۔

شابوشی کا شمار سومو کے معروف ریسلرز میں ہوتا تھا، انہوں نے 2007 میں محض 15 سال کی عمر میں سومو ریسلنگ کا آغاز کیا تھا۔

حالیہ چند سال میں انہوں نے سومو ریسلنگ میں اچھا مقام حاصل کیا اور انہوں نے کئی حریفوں کو چت کرکے ریسلنگ میں گیارہویں پوزیشن بھی حاصل کر لی تھی۔

اگرچہ جاپان میں خطے کے دیگر ممالک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہے تاہم اس کے باوجود وہاں کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

No comments