دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کو دے دیا گیا
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کو دے دیا گیا
پاکستان
میں واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی یعنی واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے
لیے ٹھیکہ پاور چائنا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کودیا ہے۔ اس سلسلے
میں 442ارب روپے کے معاہدے پردستخط کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے بتایا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ چندہفتوں میں
ہوجائے گا، یہ منصوبہ پاکستان میں پانی، خوراک اور توانائی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔اُنہوں
نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں مہمند ڈیم کی تعمیربھی شروع کی گئی تھی۔
چیئرمین
واپڈا کا کہنا تھا کہ دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرپرمجموعی لاگت کا تخمینہ 1406.5 ارب
روپے ہے اوریہ 2028 میں مکمل ہوگا، مجموعی لاگت میں زمین کی خریداری، متاثرین کی آباد
کاری، مقامی لوگوں کی معاشی اورمعاشرتی ترقی کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر مبنی
منصوبے، مین ڈیم اور بجلی گھروں کی تعمیر شامل ہے۔
چیئرمین
واپڈا کے مطابق دیامربھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ
فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہوگی، منصوبہ ہرسال نیشنل گرڈ کو
18 ارب 10 کروڑ یونٹ کم لاگت پن بجلی مہیا کرے گا۔


No comments