تازہ ترین

پاکستان میں کورونا سے 2 صحافی جاں بحق، درجنوں متاثر


پاکستان میں کورونا سے 2 صحافی جاں بحق، درجنوں متاثر



پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کےلئے کام کرنے والی تنظیم پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے مطابق ملک بھر میں 3مئی تک 2 صحافی کورونا وائرس کی وجہ جاں بحق جبکہ 38متاثر ہو ئے ہیں۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن یعنی پی پی ایف نے 40 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو 2 حصوں میں شائع کیا ہے۔ اس رپورٹ کا پہلا حصہ کورونا وباء سے متعلق ہے۔جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا سے مبتلا صحافیوں کی اصل تعداد 38 سے زائد ہو سکتی ہے، کیوں کہ حکومت سمیت صحافتی اداروں کی جانب سے ڈیٹا کی شفاف فراہمی نہیں کی جا رہی۔

پی پی ایف کی رپورٹ کے مطابق 27 اپریل کو پاکستان پریس انٹرنیشنل سمیت دیگر صحافتی اداروں میں کام والے سینیئر صحافی ظفر رشید بھٹی کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 30 اپریل کو، روزنامہ خبریں کے کرائم رپورٹر محمد انور بھی سندھ کے شہر سکھر میں اس وباء کے باعث انتقال کر گئے۔

No comments