تازہ ترین

سعودی عرب جانے کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم قرار


سعودی عرب جانے کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم قرار




سعودی ایوی ایشن اتھارٹی"گاکا" کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ہرمسافرکو کورونا کا ٹیسٹ کروانالازم قرار دے دیا گیا ہے،جبکہ ہرمسافر کوکورونا کا مشتبہ مریض سمجھنے کی ہدایت کی گئی ہے اورٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافرسعودی عرب کا سفر نہیں کر سکے گا۔

تمام مسافروں کے لئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی لازم قرار دیا گیا ہے، جس میں واضع کرنا ہو گا کہ مسافر کبھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا یا نہیں۔

گاکا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی مسافر میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کر دیا جائے گا ۔ تمام مسافر دوران پروازماسک پہنیں گےجبکہ عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ائیرپورٹ پر ہی کارروائی ہوگی ۔

No comments