تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں شہباز شریف ایک بار پھر نیب طلب


 آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں شہباز شریف ایک بار پھر نیب طلب



آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نےمسلم لیگ (ن) کے رہنمااور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو پیرکے دن طلب کرلیا ہے۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اورقومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں اوراپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔ا س سے قبل نیب شہباز شریف کی طرف سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئےتھے۔

 یاد رہے کہ نیب کی جانب سے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود نیب پیش نہیں ہوئے تھے۔

No comments