پاکستان میں10 مئی سے24ٹرینوں کی جزوی بحالی کا فیصلہ
پاکستان میں10 مئی سے24ٹرینوں کی جزوی بحالی کا فیصلہ
![]() |
| Photo by Aqib Touheed |
وزارت ریلوے نے پاکستان کے چار صوبوں میں10 مئی سے اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینوں کی جزوی بحالی
کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیراعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
ٹرین
بحالی آپریشن کے ابتدائی ایس او پیز کے مطابق ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور مسافروں
کو صرف آن لائن بکنگ پر ٹیکٹیں دستیاب ہونگی۔ سماجی فاصلے کی غرض سے ٹرین کی 60 فیصد
سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی۔ ان خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے
پہلے بند کر دی جائے گی جبکہ مسافروں کو ٹرین کی آمد سے ایک گھنٹہ پہلے ریلوے اسٹیشن
پہنچنا ہوگا۔
دوسری
جانب ریلوے اسٹیشن سے 200 میٹر تک کاایریا غیر ضروری افراد کے داخلے کے لئے بند کر
دیا جائے گا اور مسافروں کے پاس اپنے ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور صابن ہونا لازم ہے۔


No comments