تازہ ترین

پاکستان کے بیشتر شہری کورونا وباء کے دوران حکومتی اقدامات سے مطمئین


پاکستان کے بیشتر شہری کورونا وباء کے دوران حکومتی اقدامات سے مطمئین


 
پاکستان میں 82 فیصد لوگوں نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ وہ کورنا وباء کے خلاف حکومتی اقدامات سے مطمئین ہیں۔

یہ بات سروے کرنے والے انٹرنیشنل ادارے گیلپ نے پاکستان میں کئے گئے ایک سروے کے بعد بتائی ہے۔اس سروے میں مارچ اور اپریل کی مدت کے دوران حکومت کی جانے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے اور یہ سوالات دو مختلف مدتوں میں دو بار کیے گئے۔

سروے کے دوران عوام سے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ان کی رائے مانگی گئی اور عوام سے پوچھا گیا کہ وہ حکومتی اقدامات سے کتنے مطمئن یا خوش ہیں؟

اگرچہ مارچ میں 60 فیصد کے قریب پاکستانیوں کاخیال تھا کہ حکومت درست انداز سے کورونا سے نمٹ رہی ہے تاہم اپریل تک82فیصد پاکستانی اس بات پر متفق دکھائی دیے کہ واقعی پاکستانی حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔

گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے مذکورہ سروے پاکستان، امریکہ، جاپان اور بھارت سمیت دنیا کے17 مختلف ممالک میں کیا گیاہے۔

No comments