تازہ ترین

پنجاب بھر میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کاحکومتی فیصلہ


پنجاب بھر میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کاحکومتی فیصلہ

Photo by Gerry Roarty

حکومت پنجاب نے 9 مئی سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ پنجاب کہ  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے  اجلاس میں کیا گیا۔فیصلے کے مطابق پائپ، سٹیل، سپیئر پارٹس ،مشینری،الیکٹریشن کی دکانیں،ٹیکسٹائل اور کنسٹریکشن انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔



پنجاب بھر  میں کپڑے کی دکا نیں 15 رمضان سے 6 گھنٹے کے لئے کھولی جائیں گی ۔ تمام دکانیں مقررہ وقت پر کھولی جائیں گی جس کیلئے وقت مختص ہوگا۔ عوام کی تفریح کے لئے پارکس بھی کھولے جائیں گے تاہم جھولے بند ہو گے۔مزید یہ کہ  ہر کاروبا رکو کھولنے سے پہلے اس کے قواعد اور ضوابط پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا۔


No comments