پاکستان میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ اورنمازِ عید کے اجتماعات محدودکرنے کی تجویز
پاکستان میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ اورنمازِ عید کے اجتماعات محدودکرنے کی تجویز
![]() |
| Photo by Harsh Bhushan Sahu |
پاکستان میں وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو ملک بھرمیں جمعتہ
الوداع اورنمازِ عید کے اجتماعات محدودکرنے کی تجویزارسال کر دی ہے۔ قومی میڈیا کے
مطابق اس تجویز کے ساتھ ہی وفاق کی جانب سے عیدالفطر پر7 روزہ تعطیلات کی تجویز بھی
دی گئی ہے۔
ارسال کی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں جمعتہ الوداع
کے اجتماعات محدود رکھے جائیں اورہرمسجد میں الگ الگ اوقات میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات
کیے جائیں، اسی طرح کورونا کے خلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئےعید کی نماز کو بھی محدود
کیا جائے۔


No comments