وزیر تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان
وزیرتعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان
وزیر
تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں نویں، دسویں،گیارویں اور بارہویں
کے امتحانات منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے
کا اعلان سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعدہوگا جبکہ بچوں کواگلی جماعت میں پروموٹ
کرنے لئے قانون تبدیل کیا جائے گا۔
صوبائی
وزیر تعلیم کے بیانیے کے مطابق تمام بچوں کا ڈیٹا تیارکیا جائےگا تاکہ اگلی جماعت
میں داخلہ اور یونیورسٹی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
جو
بچے فیل ہیں ان کو پاسنگ مارکس دیکر اور دیگر بچوں کو 3 فیصد اضافی مارکس دیکر پروموٹ
کیا جائے گا، نویں کلاس کا طالب علم نتیجے کی بنیاد پر دسویں میں پروموٹ اور دسویں
جماعت کے طلبا کو نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر پاس کیا جائے گا۔
سعید
غنی کا کہنا تھا کہ وہ داخلے کے حوالے سے جامعات کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ کسی
کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔


No comments