کورونا وباء سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس
کورونا
وباء سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس
پاکستان
میں موجودکورونا وائرس کے خلاف مختلف امور پر غور کی غرض سے آج (14مئی)وزیراعظم عمران
خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس
میں صحت کی سہولیات اور اسپتالوں کی استعداد میں اضافے سے متعلق اقدامات کے جائزے سمیت
طبی آلات کی فراہمی اور پیشہ ورعملے کی موجودگی یقینی بنانے سے متعلق امور پر بات چیت
کی گئی۔ اجلاس میں معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے ملک بھر میں متاثرین کےاعداد و شمار،
مصدقہ کیسز، جغرافیائی پھیلاؤ ااور ٹیسٹنگ کی تعداد سمیت کیسز میں اضافے سے متعلق بریفنگ
بھی دی۔
وزیراعظم
کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان اور عام آدمی کو درپیش
مشکلات کا ہمیں احساس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس عوام پرسختی کے بجائے دوستانہ رویہ
اختیار کرے، حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے عوام دوست اور آگاہی پر مبنی طرزعمل
اپنایا جائے۔
واضح
رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی
ہے، جبکہ 800 کے قریب افراد اس وباء کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔


No comments