مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب ہے،وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب ہے،وزیر خارجہ
پاکستان
کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینٹ اجلاس کے دوران اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر
کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کشمیری آج خوف اور بے
چینی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں کشمیریوں کا جائزہ لیں معلوم ہوگا، کشمیر کی صورتحال
خطرناک ہے، رات کو گھروں پر چھاپے مارکر نوجوانوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔
مقبوضہ
کشمیر میں میڈیا کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں
آج بھارت پر تنقید کررہی ہیں۔


No comments