شمالی افریقی ملک برونڈی کا عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو ملک چھوڑ دینے کا حکم
شمالی افریقی ملک برونڈی کا عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو ملک چھوڑ دینے کا حکم
شمالی
افریقی ملک برونڈی کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے باوجودملک میں موجود عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کو ان کے سربراہ سمیت ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔
ابلاغی
ادارے الجزیرہ کی خبر کے مطابق 12مئی کو جاری کئے گئے حکومتی لیٹر میں وزارت خارجہ نے عالمی ادارہ صحت کے ملک کے سربراہ
والٹر کزادی مولمبو اور ان کی ٹیم کے دیگر 3 اراکین کو جمعہ تک ملک سے نکل جانے کا
حکم دیا تھا، تاہم تاحال وزارت خارجہ کی جانب سے اس اقدام کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
مگر
یہ بات قابل غور ہےکہ کرونا کے خطرے کے باوجود ملک میں آئندہ ہفتے صدارتی انتخاب کے
انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، اور ووٹنگ کے عمل کے لئے 20مئی حتمی تاریخ رکھی گئی ہے۔
برونڈی
کی کل آبادی ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے اور ایسا کہا جاتا ہے کہ ملک میں اب تک صرف
527کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کل 27 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک ایک شخص اس وباء
سے ہلاک ہوا ہے۔


No comments