کورونا وائرس کے شکار سپیکر قومی اسمبلی صحت یاب
کورونا وائرس کے شکار سپیکر قومی اسمبلی صحت یاب
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
جو گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہو گئے تھے اب صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں
گھر بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اپنی صحتیابی کی تصدیق سپیکر
قومی اسمبلی نے بذریعہ ٹوئٹ کی ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ الحمداللہ میری کورونا
وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے جب کہ بچوں کی رپورٹ بھی کل تک آجائے گی، میں دعائے
صحت کرنے والے تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ اسد قیصر اسلام
آباد کے نجی ہسپتال میں داخل تھے اور ڈسچارج ہونے کے بعد اب وہ پھر سے سرکاری امور
کی انجام دہی شروع کردیں گے۔
الحمداللہ ، میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو مکمل صحت عطا فرما۔ میں تمام خیر خواہوں کا شکرگزار گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دعا کی— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) May 12, 2020


No comments