تازہ ترین

احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری


احتساب عدالت  کی جانب سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری




اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا  کہ نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا پر ان کی طلبی کے سمن ارسال کئے گئے تھے تاہم نواز شریف کے گھر پر تعینات گارڈ عبدالمجید نے سمن وصول کرنے سے انکارکر دیا تھا۔

احتساب عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، انورمجید اور عبد الغنی مجید کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا گیا جس کے بعد عدالت نے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

No comments