تازہ ترین

ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی





مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیری ٹیم کی جانب سے جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شیئر کی گئی ویڈیو کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کاپی رائٹس کی شکایت کہاں سے موصول ہوئی۔



 
مذکورہ ویڈیو میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جارج فلائیڈ کی موت پر ہونے والے مظاہروں اور لوگوں کی جانب سے پیش کئے گئے خراج تحسین کو دکھایا گیا تھا۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی آواز کو سنا جا سکتا ہے جو جارج فلائیڈ کی موت کو افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔




واضع رہے کہ ویڈیو کو ٹوئٹر سے ہٹادیا گیا ہے،تاہم یہ ویڈیو ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔


No comments