بیٹنگ کوچ یونس خان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھارنے کیلئے پر امید
بیٹنگ کوچ یونس خان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھارنے کیلئے پر امید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ اورسابق ٹیسٹ کرکٹر یونس
خان نے 9جون کو آن لائن پریس کانفرنس کی، جس میں وہ اپنے تجربے کی بدولت قومی کرکٹرز
کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے پر امید نظر آئے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم
کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں یونس خان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ
کھلاڑیوں کی اسی طرح کوچنگ کروں جیسے باب وولمر ہماری کوچنگ کرتے تھے، وہ اپنے گُر
ہمارے اسٹائل میں ہی ہمیں سکھاتے تھے اور کھلاڑیوں کی تکنیک کو چھیڑے بغیر کام لیتے
تھے۔
سابق کپتان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے میری حدود کے
بارے میں بتا دیا گیا کہ مجھے کیا کام کرنا ہے، میں ان لوگوں میں سے ہوں جو اپنی حدود
میں رہ کر کام کرنا اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہیں۔


No comments