تازہ ترین

ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات فوری ملتوی کرنے کی ہدایت


ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات فوری ملتوی کرنے کی ہدایت




قومی رابطہ کمیٹی نے کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات فوری ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ تعلیمی اداروں اور مدارس نے جون اورجولائی میں امتحانات لینےکی درخواست کی تھی جس پر غور کرنے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اوراس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نےتمام صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم کے مطابق یہ امتحانات کیلئےموزوں وقت نہیں ہے، قومی رابطہ کمیٹی نےفیصلہ کیا ہے کہ ملک بھرمیں تمام امتحانات ملتوی کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس بات کویقینی بنائیں کوئی امتحان نہ ہو۔

No comments