دنیا بھر میں کورونا متا ثرین کی تعداد 90لاکھ کے قریب
دنیا بھر میں کورونا متا ثرین کی تعداد 90لاکھ کے قریب
دنیابھرمیں
کورونا متاثرین کی تعداد 89 لاکھ40ہزار7سو82 سے زائد ہو چکی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق
اب تک دنیا بھر میں اس وباءسے4لاکھ67 1سو55اموات ہو چکی ہیں تاہم اس وائرس سے اب تک
مجموعی طورپر47لاکھ54ہزار2سو66 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ
میں اب تک کووڈ19 سے 23لاکھ30ہزار7سو69افرادمتاثرہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد1لاکھ
21ہزار9سو83ہوچکی ہے۔امریکہ میں ہی اب تک مجموعی طور پر اس وباء سے 9لاکھ73 ہزار55
افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
دنیابھر
میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں برازیل،روس اور بھارت سرفہرست ہیں۔برازیل
میں اس وقت متاثرین کی تعداد 10لاکھ70ہزار1سو39،روس 5لاکھ84ہزار6سو80اوربھارت میں متاثرین
کی تعداد4لاکھ12ہزار7سو88تک جا پہنچی ہے۔


No comments