سعودی عرب میں کرفیوختم
سعودی عرب میں کرفیو ختم
سعودی
عرب میں آج سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لگایا گیا کرفیوختم کر دیا گیا ہے۔سعودی
خبر رساں ادارے ایس پی اے کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں
نافذ کرفیو اتوار کی صبح 6 بجے اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد معاشی اور اقتصادی
سرگرمیوں کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
تاہم
سعودی عرب میں ابھی مذہبی اجتماعات، انٹرنیشنل سفر اور50سے زائد افراد کے اجتماعات
پر پابندی رہے گی۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں 24 مارچ کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔


No comments