جلسہ ناکام ہونے پرڈونلڈٹرمپ اپنی ٹيم پر برہم
جلسہ ناکام ہونے پرڈونلڈٹرمپ اپنی ٹيم پر برہم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا جلسہ ناکا م ہونے پر اپنی ٹیم
پر برہم ہو گئے ہیں۔ٹسلا اوکلاہوما میں ہوئے ایک جلسے میں شرکا کی تعداد قدرے کم
تھی جس کے بعد صدر ٹرمپ کی اس انتخابی ریلی پر تنقید بھی جاری ہے۔امریکی نشریاتی
اداروں کے مطابق جلسے میں خالی کرسیوں اور کم شرکاء سے تعداد ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ
نے اپنی ٹیم پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مبصرین کے مطابق ٹرمپ نے جلسے سے خطاب میں نہ کورونا وائرس اور
نہ ہی امریکہ میں بڑھتے ہوئے نسلی امتیاز سے پیدا ہونے والی بے چینی سے متعلق کوئی
اہم بات کی ۔واضع رہے کہ 3 ماہ میں صدر ٹرمپ کی يہ پہلی بڑی انتخابی ریلی تھی ۔


No comments