ٹرمپ نے اسرائیل کوایران پرحملے کا مثبت اشارہ دیا تھا، سابق امریکی مشیر
ٹرمپ نے اسرائیل کوایران پرحملے کا مثبت اشارہ دیا تھا، سابق امریکی مشیر
امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی آنے والی
کتاب میں یہ بات کہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن
یاہو کو ایران پر حملہ کرنے کا گرین سگنل دیا تھا۔
دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق جان بولٹن کی آنے والی
کتاب
کے چند اقتباسات لیک ہوگئے ہیں، جس میں بولٹن نے لکھا ہے کہ
ٹرمپ نے جون 2017 میں انہیں یہ بات بتائی تھی کہ انہوں (ڈونلڈٹرمپ) نے اسرائیل کے وزیراعظم
سے براہ راست بات چیت میں ایران کے خلاف حملے کیلئے امریکی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔
سابق مشیر قومی سلامتی کے مطابق ایران کے بارے میں، میں نے گزارش
کی تھی کہ وہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کیلئےآگے بڑھیں اور بتایا کہ ایران کے
جوہری پروگرام کے خلاف طاقت کا استعمال ہی کیوں پائیدار حل ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ نے ان کوکہاکہ اسرائیلی وزیراعظم کوکہو کہ اگر وہ طاقت
کا استعمال کرتاہے تومیں اس کی حمایت کروں گا، میں خود بھی کہہ چکا ہوں لیکن تم بھی
انہیں دوبارہ کہو۔
چند روز قبل جان بولٹن نے کہا تھا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ
ٹرمپ صدارتی عہدے کیلئے فٹ ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس کام کو انجام دینے کی اہلیت
رکھتے ہیں"۔


No comments