کورونا کے خلاف فرنٹ لائن طبی ورکرز کیلئے خصوصی پیکیج پر کام کر رہے ہیں، ظفر مرزا
کورونا کے خلاف فرنٹ لائن طبی ورکرز کیلئے خصوصی پیکیج پر کام کر رہے ہیں، ظفر مرزا
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام
آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما فرنٹ
لائن طبی عملے کے لئے خصوصی پیکج پر کام کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔وزیر صحت پنجاب کی پریس کانفرنس ایکٹیمرا انجیکشن پر بات چیت
ڈاکٹرظفر مرزا کے مطابق اس خصوصی پیکیج کے7اہم نکات ہیں جن میں
مالی مراعات، جان و مال کا تحفظ، ڈاکٹرز اور اہل خانہ کی صحت کا تحفظ، تربیت، صحت کے
نجی شعبے کو مراعات کی فراہمی شامل ہیں۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ اس پیکیج میں فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکسز
میں چھوٹ دی جائے گی، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز
کو شہداء پیکیج ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کےتعاون سے5ہزار ہیلتھ ورکرزکی ٹریننگ
کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔


No comments