تازہ ترین

پانج جون چاند گرہن جبکہ 21جون کو سورج گرہن ہوگا


پانج جون چاند گرہن جبکہ 21جون کو سورج گرہن ہوگا




چیف میڑیالو جسسٹ محمد عظمت کا کہنا ہے کہ 5اور 6 جون کی درمیانی شب چاند گرہن ہوگا۔ چاند گرہن کا آغاز رات پونے گیارہ بجے ہوگا، ساڑھے بارہ بجے مکمل گرہن سے روشنی مدہم ہو جائے گی جبکہ 2بجے چاند گرہن ختم ہو جائے گا۔





ماہرین فلکیات کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ ترحصوں ، یورپ آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا اور دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن 21جون کو ہوگا۔

No comments