ماسک لازمی پہنیں اور ایس او پیز کو فالو کریں، وزیراعظم
ماسک لازمی پہنیں اور ایس او پیز کو فالو کریں، وزیراعظم
وزیراعظم
عمران خان نےکہا ہے کہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ 50فیصد تک کم کیا جاسکتا
ہے لہذا سب لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور گھر سے باہر بازاروں یا دیگر
پبلک مقامات پر جاتے وقت مقرر کردہ ضابطہ کار ضرور فالو کریں۔
وزیراعظم
عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا
پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام احتیاط کرلیں تو پاکستان اس تباہی
سے نہیں گزرے گا جو دیگر امیر ممالک پر آئی ہے، ہم نے احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت
آنے والا ہے اور ملک کو نقصان ہوگا، لاک ڈاؤن سے کورونا ختم نہیں ہوتا بلکہ وبا پھیلنے
کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔
عمران
خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جولائی کےآخر یا اگست کے شروع میں کوروناکیسزعروج پرہوں
گے، لوگ اس وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، وہ ایس او پیز پر عمل نہ کرکے اپنوں کی
زندگی خطرے میں اور ملک کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔


No comments