تازہ ترین

وزیراعظم کا ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب


وزیراعظم کا ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب




وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 5 مئی کو ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نےاس خطاب میں کورونا وائرس کے خلاف ٹائیگر فورس کے کام کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے لیے کارڈ کے اجراء کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کو ٹڈی دل کی زد میں آنے والے علاقوں میں بھی امدادی کام کرنے ہوں گے۔ اسی طرح شجر کاری مہم میں بھی یہ فورس اپنا کردار ادا کرے گی، کیونکہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آئندہ سالوں میں پہاڑوں پر برفباری نہیں ہوگی اور دریا سوکھیں گے، لہذا ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے ہوں گے۔ عمران خان کے مطابق ٹائیگر فورس ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور یوٹیلٹی اسٹورز کے مسائل سے بھی حکومت کو آگاہ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ابھی مزید سخت چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا جس کی وجہ سے ملک لاک ڈاؤن کو برداشت نہیں کرسکتا تاہم زیادہ متاثر ہونے والےعلاقوں کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

No comments