تازہ ترین

پاکستان بھر میں پیٹرول نایاب


پاکستان بھر میں پیٹرول نایاب




پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد سے پاکستان بھر کے پمپس پر پیٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

چارجون بروز جمعرات تک کی صورتحال کے مطابق ملک بھر کے پیشتر پیٹرول پمپ بند رہے جبکہ کچھ جگہوں پر پیٹرول زیادہ داموں بیچا گیا۔ اس کے علاوہ چند پیٹرول پمپس پر 1 سو، 2 سو یا محدود قیمت پر پیٹرول میسر ہے۔

دوسری جانب مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق عوامی تحفظات اور شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تحقیقات میں پتہ لگایا جائے گا کہ کی کہیں یہ بحران کسی مسابقتی سرگرمی کا نتیجہ تو نہیں ہے۔

No comments