پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد1لاکھ13ہزارسے تجاوز
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد1لاکھ13ہزارسے
تجاوز
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 13
ہزار 7 سو 2 تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعدادو شمار کے
مطابق اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2ہزار 2 سو 55 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے 5 ہزار 3 سو 85 افراد
متاثر ہوئے ہیں جبکہ 83 اموات کی اطلاعات ہیں۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق
اب تک اس وباء سے اب تک 36 ہزار 3 سو 8 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم 75 ہزار 1
سو 39 افراد اس وقت بھی اس وباء سے لڑ رہے ہیں۔اب تک کی معلومات کے مطابق 111
افراد حالت تشویش ناک ہے۔


No comments