دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے بھی بڑھ گئی
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے بھی بڑھ گئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 70 لاکھ 26
ہزار 548 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وائرس سے ہونے والی اموات کی
تعداد 4لاکھ 3ہزار 77 تک جا پہنچی ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیا دہ متاثر ہونے والے ممالک میں
امریکہ سر فہرست ہے جہاں اس وقت متاثرین کی تعداد 19لاکھ 92 ہزار2سو 56 ہے جبکہ
اموات کی تعداد 1لاکھ 12 ہزار 1سو 40 ہو چکی ہے۔
کووڈ19 سے متاثرین میں برازیل دوسرے ،روس تیسرے جبکہ سپین چوتھے درجے پر ہے۔ برازیل میں
متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 77 ہزار سے زائد، روس 4لاکھ 67 ہزاراور سپین 2لاکھ 88
ہزار سے متجاوز ہیں۔


No comments