دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد72 لاکھ سے تجاوز کر گئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد72 لاکھ
سے تجاوز کر گئی
دنیابھر میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد 72 لاکھ 62
ہزار3سو12 تک جا پہنچی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وائرس سے ہونے والی اموات کی
تعداد 4لاکھ 11 ہزار ہو چکی ہے۔
امریکہ اس وبا ء سے متاثر سب سے بڑا ملک ہے جہاں اس وقت
متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 33 ہزار9 سو 99 ہے جبکہ 1لاکھ 13 ہزار4 سو 82 افراد اس
وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس وائرس سے متاثرہ ممالک میں برازیل 7 لاکھ 19 ہزار4سو 49
متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ 4 لاکھ 85 ہزار 2 سو 53 متاثرین کے ساتھ روس فہرست میں
تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایشیا بھرمیں بھارت اس وقت سر فہرست ہے جہاں متاثرین کی
تعدا د2لاکھ 74 ہزار 4 سو 50 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد
7 ہزار 7 سو 12 ہے۔


No comments