تازہ ترین

سیکیورٹی مسئلہ ٹھیک کر دیا گیا ہے،واٹس ایپ کا دعویٰ


سیکیورٹی مسئلہ ٹھیک کر دیا گیا ہے،واٹس ایپ کا دعویٰ





واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کا فون نمبر گوگل سرچ رزلٹس میں ظاہر ہونے جیسے سیکیورٹی مسئلے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔یہ بات ٹیکنالوجی سے متعلق امریکی آن لائن پبلیشر ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی محقق اتول جے رام نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اس نے 3لاکھ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر گوگل سرچ کے ذریعے دیکھے ہیں۔ اتول کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے جو فون نمبر کلک ٹو چیٹ فیچر کے لئے استعمال کیے جارہے ہیں وہ گوگل سرچ میں نظر آرہے ہیں۔

اتول جے رام نے بتایا کہ کلک ٹو چیٹ کے نتیجے میں ایک لنک بنتا ہے جس میں صارفین کے فون سادہ ٹیکسٹ میں نظر آتے ہیں۔ چونکہ ان لنکس کے لئے سرور روٹس میں روبوٹ ڈاٹ ٹیکسٹ کی فائل نہیں ہوتی لہذا یہ گوگل یا دیگر سرچ انجنز کے انڈیکس میں شو ہوجاتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کلک ٹو چیٹ فیچر صارفین کو مدد دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے خصوصاً چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کے لئے تاکہ وہ اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں۔

ٹیک کرنچ کو اب ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے مسئلے پر قابو پالیا ہے مگر یہ بہت بڑا سیکیورٹی مسئلہ تھا جو کئی ماہ تک برقرار رہا۔

No comments