تازہ ترین

ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے دینے کے منصوبے پر غور

ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے دینے کے منصوبے پر غور


پاکستان میں ٹڈیاں پکڑنے والے افراد کو پیسے دینے کے منصوبے پرغور کیاجارہا ہے، قومی میڈیا کے مطابق منصوبے کے تحت چولستان اور تھرمیں ٹڈی دل سے نامیاتی کھادتیار کرنےکاپائلٹ پروجیکٹ شروع کیاجائے گا۔ جبکہ ٹڈی دل کو پکڑنے کیلئے خصوصی تربیت بھی دی جائےگی۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ٹڈی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور7فیصد فاسفورس ہوگا، نامیاتی کھادٹڈی دل اوربائیوویسٹ کوملاکرتیارکی جائےگی۔
فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن ٹڈی سے 70 ہزارٹن نامیاتی کھاد تیار ہوگی، پروجیکٹ کےپہلےسال میں ایک ارب روپےکی نامیاتی کھادتیارکی جائے گی۔ جبکہ ٹڈی خریدنےکیلئے50کلیکشن سینٹرزبنائےجائیں گے۔

No comments