فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات، گلے شکوے دور کئے
فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات، گلے شکوے دور کئے
وفاقی
وزیربرائے سائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری اور اسدعمر کی آج 24جون کو ملاقات ہوئی۔
اسد عمر کے دفتر میں ہوئی اس ملاقات میں معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود تھے۔ قومی
میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپسی گلے شکوے دور کئے۔
یاد
رہے کہ فواد چوہدری نے رواں ہفتے وائس آف امریکہ کو انٹرویو کے دوران اپنی ذاتی رائے
دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسد عمر، جہانگیر ترین کے اختلافات کی وجہ سے حکومت کو نقصان
پہنچا۔
اس
سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران
خان سے ون آن ون ملاقات کی جس میں گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی تلخی اور گرما
گرمی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے
حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
فیصل
واوڈا کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وزیراعظم
سے ملاقات کر کے گزشتہ روز کابینہ میں ہونے والی بحث پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔


No comments