یکساں نظام تعلیم کے نصاب کا مسودہ تیار
یکساں نظام تعلیم کے نصاب کا مسودہ تیار
حکومت نے ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب سےمتعلق مسودہ تیار
کر لیا ہے۔ نصاب میں انگلش مضمون کی جگہ بطور زبان پڑھائی جائے گی اور اسلامیات
گریڈ 3 کی بجائے گریڈ ون سے علیحدہ مضمون ہوگی۔
قومی ابلاغی ادارے اے آر وائے نیوز سے لی گئی معلومات کے
مطابق نصاب میں قائد اعظم اور علامہ اقبال
کے ویژن سمیت ماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق امور شامل ہونگے۔ نصاب میں شہریت ،
تاریخ ، ملکی معیشت ، ثقافت ، جمہوریت، حب
الوطنی اور قانون کی حکمرانی کو بھی شامل
کیا جائے گا۔
یکساں تعلیمی نصاب میں ریاضی کے بنیادی اصول، انسانی حقوق،
سماجی ترقی، شرح خواندگی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق مواد بھی شامل کیا جائے گا۔


No comments