تازہ ترین

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا


وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا




وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے،  بورڈ حکام کے مطابق نتائج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے  جو کہ 30 جولائی کو جاری کر دئیے جائیں گے۔


حکام کے مطابق نتائج کے اعلان کےلئے ایک تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریڑی تعلیم ہونگے۔ تقریب کے بعد نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کر دئیے جائیں گے۔ جبکہ تقریب کے انعقاد پر کورونا وائرس کے خلاف   طے کردہ ضابطہ کار کا خاص خیال رکھا جائے گا۔


واضع رہے کہ کورونا وائرس کے باعث میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بغیر امتحانات اگلی جماعتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 14 مئی کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بذریعہ پریس کانفرنس کہا تھاکہ نویں اور گیارہویں جماعتوں کے امتحانات نہیں ہونگے، اور جن بچوں کے پاس نویں اور گیارہویں کے رزلٹ موجود ہیں انہیں دسویں اور بارہویں جماعت میں پرموٹ کر دیا جائے گا۔جبکہ دسویں اور بارہویں کے طلبہ کو نویں اور گیارہویں جماعت کے رزلٹ  کو دیکھتے ہوئے پرموٹ کیا جائے گا۔


شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چونکہ نویں کے مقابلے میں دسویں کا رزلٹ بہتر ہوتا ہےاسی لئے طلبہ کے نمبروں میں تین فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گیارہویں جماعت کے طالب علم اگر نتائج سےمطمعین نہ ہوں تو وہ دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں، جبکہ بارہویں جماعت کے طلبہ کو ٹوٹل نمبر دئیے جائیں گے  جو مضامیں کےمطابق نہیں ہونگے۔


وفاقی وزیر تعلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے بچوں کو پاسنگ مارکس دئیےجائیں گے، اور جو 40 فیصد سے زیادہ مضامیں میں فیل ہونگے ان کا سپیشل امتحان لیا جائے گا۔

No comments