تازہ ترین

آیا صوفیہ مسجد میں نماز جمعہ اداکر دی گئی


آیا صوفیہ مسجد میں نماز جمعہ اداکر دی گئی


 
ترکی کے شہر استنبول میں واقع ثقافتی و مذہبی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو 86 سال بعد آج نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن   کے علاوہ اہم ملکی شخصیا ت نے بھی نماز جمعہ ادا کی ۔

واضع رہے کہ  ترکی کی ایک عدالت نے آیا صوفیہ کی عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ترک  صدر ایردوآن نے اعلان کیا تھا کہ اس عمارت کو مسجد کے طورپر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس اعلان پر دنیا کے متعدد ممالک اور اداروں کی جانب سے افسوس اور ناخوشی کا اظہار کیاگیا تھا، جن میں امریکہ، یورپی یونین، روس، یونان اور یونیسکوشامل ہیں۔


No comments