بھارت نے غير ملکی کمپنيوں پر قوانین مزيد سخت کردیئے
بھارت نے غير ملکی
کمپنيوں پر قوانین مزيد سخت کردیئے
بھارت کی جانب سے غير ملکی کمپنيوں پر لاگو ہونے والے
قواعد و ضوابط مزيد سخت کر دیئے گئے ہيں۔اس فیصلے سے متعلق اعلان گزشتہ شام یعنی
جمعرات 23 جولائی کو کیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق حکومتی منصوبوں میں دلچسپی
رکھنے والے پڑوسی ممالک سے منسلک کمپنیوں کو پہلے سے یہ رجسٹریشن اور سیکیورٹی
کلیئرنس کے مراحل کو پاس کرنا ضروری ہو گا۔بھاری حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا
مقصد قومی سلامتی کو يقينی بنانا ہے۔


No comments