پاکستان میں پہلا الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشن نصب کردیا گیا
پاکستان میں پہلا الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشن نصب کردیا گیا
پاکستان سٹیٹ آئل
یعنی پی ایس او نے الیکڑک کاروں کے
لئے ملک میں پہلا الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشن نصب کر دیا ہے۔ پی ایس او الیکڑو
کےنام سے یہ سٹیشن اسلام آباد کےعلاقے ایف 7 میں
کیپری گیس سٹیشن پر نصب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں
وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم عمر ایوب اور
وزیراعظم کےمعاون خصوصی ندیم بابر
بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر کا تقریب میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ
نیشنل الیکڑک وہیکل پالیسی کے تحت ملک بھر میں الیکڑک وہیکل مینیوفیکچرنگ یونٹ
قائم کئے جائیں گے جس سے معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا
تھا کہ فصائی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی
سطح پر اس ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنایا
جا چکا ہےاور حکومت اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ تعاون کر رہی ہے۔


No comments